ہر انسان زندگی میں کسی خاص کردار سے تعلق رکھتا ہے۔اور دنیا میں تقریباََ لاکھوں طرح کے انسان پائے جاتے ہیں لیکن ہر انسان اپنی ذات میں ایک الگ اور اچھوتا کردار ہے۔ کسی بھی انسان کے لیے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ اس چند گھڑی کی زندگی میں مخصوص تعداد سے زیادہ کرداروں سے آشنا ہو سکے۔
آپ کبھی تجزیہ کریں وہ لوگ جو مختلف ممالک کا سفر کرتے ہیں وہ ہر کام میں زیادہ تجربہ کار ہوتے ہیں اس کی ایک بنیادی وجہ ہے۔ اگر ایک شخص روزانہ مختلف کرداروں سے میل جول کرتا ہے تو اس کا مطلب وہ روز کسی ایک ایسے شخص سے مل رہا ہے۔جس نے شائد زندگی کی سب سے بھیانک شکل دیکھی ہو۔ وہیں وہ کسی ایسے شخص سے مل رہا ہو جس نے زجندگی کے حسین مناظر کو دیکھا ہو اور ان کی یادیں لیے گھاٹ گھاٹ خوشیاں بانٹ رہا ہو۔
لیکن ایک عام انسان کے لیے یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ ان سب کرداروں کو جانچ سکے۔ اگر کوہی شخص یہ چاہتا ہوکہ وہ بھی کسی طور اپنی اس مختصر زندگی کو علم و تجربے کا محور بنا سکے۔ تو علم کی اس تشنگی کو بجھانے کا واحد ذریعہ کتابیں ہیں جن میں چند اشخاص اپنی محنت اورتجربے کا نچوڑ پیش کرتے ہیں اور پھر کوئی بھی شخص ان سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔کہانیاں انسانی تاریخ کا ایک حصہ رہی ہیں۔ان میں سبق آموذز کہانیاں اپنا ایک الگ ہی مقا م رکھتی ہیں۔ آج میرے ہاتھ جو کتاب لگی ہے۔اس نے بعض ایسی چیزیں جو ہمارے زندگی میں ہوتی توہیں لیکن ہم ان پر زیادہ غور نہیں کرتے۔کیوں یہ ابھی تک ایک سوال ہے۔ بس اس کتاب نے میری رائے ان کے حوالے سے بدل دی ہے۔
اس کتاب کا نام ہے”سحر کار“واقعی یہ ایک ایسی کتاب ہے جوآپ کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ ایسے کردار بھی ہماری زندگی میں موجود ہیں جن کے متعلق جانتے ہوئے بھی ہم انجان بن جاتے ہیں تاکہ ہماری روز مرہ کی زندگی ایسے نا خوشگوار واقعات سے بچی رہے۔
اس کتاب کے مطالعے سے میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ کیا ایسا میرے ساتھ ہوسکتا ہے اگر ہاں تو پھر میں خود کو بچانے کے لیے کیا کرتا اگر میں ”آیان“ کی جگہ ہوتا تو کیا میں بھی یہی کرتا۔
اور اگر میں صابر کی جگہ ہوتا توکیا میں اس قدر لالچ میں آکر اپنے ہی محسن دوست کا دشمن بن جاتا۔ اور”آزار“ تو ذہن پر نقش ہو کر رہ گیا۔جیسے یہ میری زندگی کا حصہ ہو اور ہمیشہ میرے دل و دماغ میں کسی بہت اہم اور پر اسرار واقعے کی طرح تازہ رہے۔ کتاب کا مکمل تجزیہ تو میرے بس سے باہر مگر میں یہ ضرور کہوں گا اس نے مجھے زندگی کے کئی ایسے رخوں سے آشنا کیا ہے جو شائد میں کبھی ذاتی صورت میں نا دیکھ سکتا۔اور اس کتتاب سے جو سبق ملتا ہے وہ یہ کہ ہر شخص کی اپنی ایک دنیا ہے جسی میں کوئی ظالم،برا،مخلص، محسن، محبت کرنے والا اور کوئی وہیں پر ایک بے پروا شخص ہے۔ اور ہم کبھی بھی اپنی دنیا چھوڑ کر ان میں سے کسی کا حصہ بن سکتے ہیں۔جو ہمارے لیے مکمل طور پر انوکھا ہوگا۔
میں آخر میں یہ کہوں گا کہ شفقت محمود بھائی کی یہ ایک اعلیٰ کوشش ہے جس نے ناصرف ہمیں یہ کتاب مہیا کی بلکہ نئے لکھاریوں کو لکھنی کا موقع بھی فراہم کیا۔ میں آپ کو مشورہ دوں گا یہ کتاب ضرور پڑھیں اگر آپ اپنی زندگی کو مزید کامیاب اور اپنے علم کو کشادہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ معاشرے میں آپ کا مقام بلند ہوسکے۔۔ اس کتاب کو آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
0 تبصرے