پیاے پڑھنے والے اب دنیا تبدیل ہوچکی ہے۔ پرانے وقتوں میں پبلک ڈیلنگ یا پھر مارکیٹنگ نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ لیکن آج کے دور میں کارپوریٹ سیکٹر کا پورا ڈھانچہ ہی انھیں چیزوں پر ہے کیونکہ مقابلہ کی دوڑ میں کمپنیاں قیمت اور معیا ر کو انتہا پر لے جاتی ہیں


 اور پھر ان کے لیے معیار کو مزید بلند کرنا نا ممکن ہوتا ہے۔تب جا کر دوسری چیزوں پر مقابلہ شروع ہوتا ہے جیسے کون زیادہ سروس دیتا ہے کس کے پاس کسٹمر ڈیلنگ اچھی کون اچھے سے سروس مہیا کرتا ہے۔میں آپ کو اپنی ذاتی زندگی سے اگر صرف ایک مثال دوں تو میں کل اپنے رہاشی کالونی کی ایک دکان پر کچھ سودا صلف لینے گیا تو میں نے دیکھا کہ دکاندار  اپنے پاس کام کرنے والے دو لڑکوں کو ڈانٹ رہا ہے اب مین اُس کی طبعیت سے اچھی طرح واقف تھا وہ کبھی کسی مزدور سے اگر کچھ ٹوٹ جاتا تو اِس پر بھی اُس کے چہر پر ایک شکن تک نا آتا تھا چاہے چیز کتنی ہی مہنگی کیوں نا ہوتی میں اس کا ایسا رویہ دیکھ کر پریشان ہوامیں نے اس سے پوچھ ہی لیا کہ کیا معاملہ ہے۔

 اس نے بتایا کہ جب بھی کسی گاہک کو یہ دو لڑکے ڈیل کرتے ہیں تو ان کے بات کرنا کا انداز کچھ ایسا ہوتا ہے کہ یہ آپ کی بجائے تم کہتے ہیں اس سے ہمارا گاہک خراب ہوتا ہے۔ میں نے اس سے پھر کہا بھائی میں تو آپ کو پچھلے کئی سال سے جانتا ہوں۔ آپ کی دکان پر تو میں نے آپ کے مزدوروں سے کئی چیزیں خراب اور ٹوٹتی دیکھیں آپ تو انھیں کچھ بھی نہیں کہتے پھر آج ایسا کیوں جب میرے اس سوال کا اس نے جواب دیا تو میں حیران بھی ہوا اور یہ تحریر لکھنے پر مجبور بھی ہوا۔اس کا جواب کچھ یوں تھا کہ بھائی ہمارے لیے قابلِ بھروسہ لڑکے ڈھونڈنا کوئی آسان کام نہیں اس لیے انھیں اپنے پاس رکنھے کے لیے ہم ان کے نقصان بھی برداشت کرتے ہیں لیکن جب یہ کسی گاہک سے اچھے طریقے سے بات نہیں کرتے تو وہ گاہک کم ہی ہمارے پاس لوٹ کر آتا اسی وجہ سے ہم ان کے رویہ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے کیونکہ ہمارے لیے سب سے اہم گاہک ہے۔ ظاہر سی بات ہے اگر میری اور اس سامنے والے دکان دار کی قیمتیں اور معیار ایک ہی ہے تو گاہک اسی کے پاس جائے گا جو بات اچھے سے کرے گا یہی تو وجہ ہے کہ میں انہیں ڈانٹ رہا ہوں ۔

اب آپ یہ بات دھیان میں رکھیں کہ میں یہ کسی ملٹی نیشنل کمپنی یا کسی بڑی فیکٹری کی بات نہیں کر رہا بلکہ صرف ایک چھوٹے سے رہائشی علاقے میں موجود کریانہ سٹور کی ایک عام سی مثال دے رہا ہوں۔حاصلِ تحریر یہ ہے کہ چاہے آپ کا تعلق زندگی کسی بھی شعبے اور عمر سے ہے اپنے رویوں میں بہتری لائیں اور اب پبلک ڈیلنگ ایک فن بن چکا ہے اس کو سیکھیں تاکہ آپ اپنی تعلیم، کاروبار،ملازمت یا جس بھی شعبے سے منسلک ہوں اس میں مزید ترقی حاصل کریں۔قصہِ مختصر اگر آج کے اس جدید اور تیز رفتار دنیا میں آپ آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو اپنے اندر یہ فن سیکھ لیجے۔