ہم میں سے اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ہم زیادہ تعلقات قائم نہیں کر پاتے؟ لیکن یہ سچ نہیں ہے کیونکہ انسان کبھی بھی تعلقات کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ ہم شائد پاگل ہو جائیں اگر ہمارے پاس کو ئی بات کرنے والا نا ہو۔ اگر آپ سچ جاننا چاہتے ہیں تو یہ سوچیے کہ ہم ذہنی طور پر بالکل ٹھیک کیوں ہیں 


اگر ہمارے ذاتی تعلقات نہیں ہیں۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم  میں سے ۹۹ي لوگ بہت وسیع تر تعلقات رکھتے ہیں لیکن تعلقات کے متعلق ہر کسی کا اپنا نظریہ ہے کسی کے لیے اس کے کام کی جگہ پر دوست ہونا تعلقات ہیں کسی کے کے لیے شہر میں زیادہ لوگوں کے ساتھ واقفیت رکھنا تعلقات ہیں کسی کے لیے ان کے موبائل میں موجود نمبر تعلقات ہیں کسی کے لیے سوشل میڈیا پر موجود دوست تعلقات ہیں اور کسی کے لیے بیرون ملک لوگوں سے رابطہ تعلقات ہیں۔ 
اگر آپ اپنی ضرورت کو تھوڑی دیر بھول کر صرف یہ دیکھیں کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر متواتر کئی عرصے سے سوشل،میڈیا، واٹس ایپ، ورک پلیس، شہر میں اور محلے میں کتنے لوگوں سے رابطہ رہتا ہے تو یقین جانیے آپ کو آدھا گھنٹا لگ جائے گا ان لوگوں کی گنتی کرنے میں اس کا مطلب ہمارے تعلقات تو ہیں پھر آخر ہمیں کیوں لگتا ہے کہ ہمارے تعلقات نہیں ہیں۔دراصل یہ تعلقات نہیں رابطے ہیں۔پھر آخر ان رابطوں کو کس طرح تعلقات مین بدلا جائے۔ اس کے اب ہر فورم پر مختلف طریقے ہیں مطلب جو طریقہ محلے کے لیے ہے وہ شہر کے لیے نہیں اور جو طریقہ واٹس ایپ کے لیے ہے وہ فیس بک کے لے نہیں ہے اسی طرح جو طریقہ کاروباری تعلقات کے لے ہے وہ ورک پلیس کے لیے نہیں ہے۔ 
اب ہم دیکھتے ہیں کہ سب سے پہلے اپنے محلے میں کس طرح تعلقات قائم کریں۔ اس کے لیے آپ غور کریں کہ جب آپ اپنے پڑوسی کے ساتھ ملیں پہلے اگر آپ راہ چلتے بات کرتے تھے تو اب آپ ٹھہر کر بات کریں جہاں پہلے آپ صرف سلام کرتے تھے اب چائے کا پوچھیں اس طرح صرف سات دن کرنے کے بعد خود بخود آپ کے تعلقات قائم ہو جائیں گے۔اس کے بعد اگر شہر کی بات کریں تو آپ اپنے شہر میں جن لوگوں سے ہفتے میں ایک دو دن ملتے ہیں اب اُن سے  چار سے پانچ دن ملیں۔اگر ہم واٹس ایپ کی بات کریں تو یہاں سب سے موثر طریقہ ہے لوگوں کو ان کے سٹیٹس پر رپلائی کریں وہ جو بھی چیز لگائیں آپ اس کے متعلق ان سے بات کریں۔فیس بک پر لوگوں سے حال چال پوچھنا بڑھا دیں۔اپنے ورک پلیس پر اپنے کولیگز کو دعوت پر بلائیں اور تحائف دیا کریں اور اپنے کاروباری پر کز پر لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھا دیں۔یہ سب طریقے اس وقت کامیاب ہوں گے جب آپ کی پرشخصیت کم سے کم اچھی ہوگی۔ اپنے شخصیت کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اور ہمیشہ دوسروں کا بھلا سوچیں اور مثبت سوچ کا مظاہرا کریں۔ ان چند طریقوں سے آپ وسیع طر تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔